Brailvi Books

وزن کم کرنے کا طریقہ
9 - 16
 سے خون کے لوتھڑے (کلوٹس ۔ CLOTS) بننا شروع ہو جاتے ہیں   ، ٹانگوں   میں  بننے والے لوتھڑے پورے جسم میں   خون کی روانی مُتأثّر کرتے ہیں   ۔ ایک اورطبّی تحقیق کے مطابق زیادہ میٹھے اور مُرغَّن(یعنی گھی، تیل اور طرح طرح کی چکنائیوں   والے ) کھانے اور مَشروبات(DRINKS) نہ صرف وزن اور موٹاپے میں   اضا فے کا باعث بنتے ہیں   بلکہ ان کے استعمال سے دل اور دماغ کی شریانوں  (یعنی خون کی باریک نَسوں   ) میں   دوڑنے والا خون بھی گاڑھا ہوجاتا ہے جو دل کے دَورے یا دِماغی رگوں   میں   خون جمنے جیسے جان لیوا عارِضوں  (یعنی بیماریوں   ) کا سبب بن سکتا ہے ۔ 
کیا بیٹھ کر کام کرنے سے موٹاپا آتا ہے ؟
	بعض بھاری بھر کم افراد اپنی صفتِ بِسیارخوری یعنی خوب کھاتے پیتے رہنے کی خصلت سے قَطعِ نظر کرتے ہوئے یہ کہتے سنائی دیتے ہیں   کہ بھئی کیا کریں   ، ہمارا کام ہی بیٹھنے کا ہے اس لئے وزن بڑھ اورپیٹ اُبھر گیا ہے !!! یہ ان کی غَلَط فہمی ہے ۔  ایسوں   کی خدمت میں   عرض ہے اِس سے پہلے کہ ڈاکٹر بھاری فیس لے کر کسی مُہلِک بیماری کی خبرِ وَحشت اثر سنا کر خوف سے ادھ مُو ا کر کے