Brailvi Books

وزن کم کرنے کا طریقہ
8 - 16
کرتے ہیں   ۔  ‘‘  (مِنہاجُ الْعابِدین ص ۸۳)
زیادہ کھانے سے ہونے والی 12قسم کی جسمانی بیماری
	 موٹا ہو یا دُبلا پَتلا جو کوئی بھی خوب ڈٹ کر کھانے کاعادی ہو اُسے کسی بھی مُہلک (مُہ ۔ لِک یعنی ہلاکت میں   ڈالنے والی) بیماری کے استِقبال کیلئے ذِہن بنا لینا چاہئے کیوں   کہ زیادہ کھانے سے پیٹ خراب ہوتا ہے اور بقَولِ اَطِبّا (اَ ۔ طِبْ ۔  بَا) 80 فیصد اَمراض پیٹ کی خرابی سے پیدا ہوتے ہیں   ، جن میں   12 قسمیں   یہ ہیں   : (۱) دِماغی اَمراض(۲)آنکھوں   کی بیماریاں  (۳)زَبان اورگلے کی بیماریا ں   (۴)سینے اور پھیپھڑے کے اَمراض(۵) فالِج اور لقوہ(۶) جسم کے نچلے حصّے کاسُن ہو جانا(۷) شُوگر (۸) ہائی بلڈپریشر (۹) دِماغی شِریان(یعنی مَغز کی نَس ) پھٹ جانا (۱۰)نَفسیاتی اَمراض ( یعنی پاگل ہو جانا وغیرہ) (۱۱) جگر اور پِتّے کے اَمراض اور (۱۲) ڈِپریشن ۔  
موٹاپا موت کا سبب بن سکتا ہے !
	ایک طبّی تحقیق کے مطابق موٹے اَفراد میں   خون کے لوتھڑے (کلوٹس ۔ CLOTS)بننے کا عمل تیز ہوتا ہے ، جو جلد زندگی ختم کرنے کا پیش خیمہ بنتا ہے  ۔ تحقیق کے مطابق موٹاپا موت کو دعوت دینے کے برابر ہے ، کیونکہ اس