روک پاتا، معمول سے زیادہ کھاتا اور دوسروں کی موجودَگی میں حِرص کی وجہ سے اُس سے برابر چبایا بھی نہیں جاتا ، جلدی جلدی نگلنے اور پیٹ میں لڑھکانے کے سبب اِس کی صحّت کو شدید نقصانات پہنچتے ہیں ۔ ایک طبّی تحقیق کے مطابِق چٹ پٹی غذاؤں سے السر(ULCER)، مِعدے کی تیزابیَّت ، بدہَضمی اور بواسیر کی بیماریاں جَنَم لیتی ہیں ۔
کھاکر فوراً سو جانے کے نقصانات
آج کل کافی افراد کام کاج سے رات کو فارغ ہو کر تھکے ہارے آ کر ، جلدی جلدی کھانا کھا کر فوراً سو جاتے ہیں ، ایسوں کو شُوگر ، دل کے اَمراض، مِعدے کی بیماریاں ، فالِج وغیرہ اَمراض ہو سکتے ہیں ۔ لہٰذا کھانا کھانے کے دو یا تین گھنٹے کے بعد سونا چاہئے ۔ رات دیر سے کھاکر فوراً سو جانے میں آپ کی لاکھ مجبوریاں ہوں ، مگر ’’ بیماری ‘‘ آپ کی کوئی مجبوری نہیں دیکھے گی، آپ کو ہی اپنے انداز بدلنے ہی پڑیں گے ۔ (تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت جلد اوّل کے باب، ’’ پیٹ کا قفلِ مدینہ ‘‘ کا مطالعہ فرمایئے )
یا الٰہی بھوک کی دولت سے مالا مال کر
دو جہاں میں اپنی رحمت سے مجھے خوشحال کر