پیس کر یکجا ( یعنیMIX )کر کے بڑے منہ کی بوتل میں محفوظ کر لیجئے روزانہ صبح وشام ایک ایک چمَّچ پانی کے ساتھ کھانے سے پہلے کھا لیجئے ۔ مگر پرہیزی بھی جاری رکھئے ۔
گھبرایئے نہیں !
پیٹ کا قفلِ مدینہ یعنی بھوک سے کم کھانا آپ کو صرف چند روزدشوار معلوم ہو گا ، وہ بھی زیادہ تر اُس وقت جب تک کہ دسترخوان پر بیٹھے رہیں گے ، دسترخوان بڑھا لینے کے بعد اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّتوجُّہ ہٹ جائے گی ۔ اِس کے بعد جب پیٹ کے قفلِ مدینہ کی عادت پڑ جائے گی اور اس کی بَرَکتوں کا مُشاہَدہ فرما لیں گے توزیادہ کھانے کو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّجی بھی نہیں چاہے گا ۔
دیگوں کا پکا ہوا کھانا
دیگوں کے زبردستی کے ’’ لذیذ ‘‘ بنائے گئے خوب مُرغَّن اور مسالے دار قورمے ، بریانی وغیرہ چٹ پٹے کھانے اکھاڑے کے پہلوان اور میدان کے کھلاڑی کیلئے بھی صحت کُش (یعنی صحت کو تباہ کرنے والے )ہیں اورخصوصاً وزن دارآدمی کی صحت کے تو نہایت ہی سخت دشمن ہیں ۔ دعوتوں کی دیگوں کی خوش ذائقہ غذائیں کھانے کے دوران لذَّت کی وجہ سے آدمی ہاتھ بھی جلدی نہیں