Brailvi Books

وزن کم کرنے کا طریقہ
13 - 16
پِزّے پَراٹھے ، پُوریاں  ، کچوریاں  ، پکوڑے ، کباب ، سَمو سے ، انڈا آملیٹ وغیرہ ہر وہ چیز جس میں   مَیدہ، چِکنا ہٹ یا مِٹھاس شامل ہوان سے بچئے ۔  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ وزن میں   کمی آئے گی اور آپ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّخوش اَندام(SMART)ہو جائیں   گے ۔ ڈاکٹروں   کے پاس کھانے کا  ’’ چارْٹ  ‘‘ ملتا ہے اُن کے ذَرِیعے بھی وَزن کا تَناسُب برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اپنے فیملی ڈاکٹر یا ماہر حکیم سے مشورہ کر کے صرف غذاؤں   اور پرہیزیوں   سے وزن کم کرنا چاہئے ۔ مگر دوا(MEDICINE) کے ذریعے وزن کم نہیں   کرناچاہئے کہ اِس کے منفی اثرات (SIDE EFFECTs)صحّت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں   ۔ 
وزن کم کرنے کیلئے کدّ و شریف پکانے کا طریقہ
	حسبِ ضرورت کدو شریف( لوکی) کے قتلے (ٹکڑے ) پانی میں   چولھے پر چڑھا دیجئے ، تھوڑی سی ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈالئے ۔  تیل نہ ڈالئے اِس کے بیچ سے کچھ نہ کچھ تیل نکل آئے گا ۔  تھوڑی سی دیر میں   وَزن کم کرنے کا بہترین نسخہ تیار ہے ۔  مگر آگے بیان کردہ ترکیبیں   بھی عمل میں   لانی ہیں   ۔ 
وزن کم کرنے کا نسخہ
لا کھ دانہ، زیرۂ سیاہ اورکلونجی، تینوں   ہم وزن لے کر ا چھی طرح باریک