آدھا کپ، صِرف ایک بوٹی وہ بھی چھوٹی سی بِغیر چربی کی ، آم کھانا ضروری ہو توہفتے میں ایک آدھ بار صِرف درمیانہ قسم کا آدھا آم ۔ پیٹ کی تکلیفوں اور طرح طرح کی بیماریوں سے بچنے کا بہترین نسخہ جو بھی غذاکھائیں خوب چبا کر کھائیں ، یعنی اتنی چبائیں کہ غذا پانی کی طرح پتلی ہو کر خود ہی حلق کے نیچے اتر جائے ۔ چائے پینا چاہیں تو ’’ اسکیمڈ مِلک ‘‘ کی پھیکی ہی پی لیجئے اگربغیر مٹھاس کے نہ پی سکیں تو ڈاکٹر کے مشورے سے چائے کے کپ میں SWEETENERکی ایک گولی ڈال لیجئے ، ( کہا جاتا ہے کہ بعض SWEETENER مُضرِّ صحّت ہوتی ہیں )اگر شُوگر کا مَرَض نہ ہو تو ممکنہ صورت میں چینی کی جگہ چائے میں شَہد یا گُڑڈال لیجئے ۔ (دن رات میں صِرف دوبار درمیانہ کپ وہ بھی آدھا آدھا پئیں ) چربی ، گھی ، کھانے کا تیل، انڈے کی زَردی ، ڈیری( DAIRY) کی چیزیں مَثَلاً مکَّھن، پنیر (CHEESE) اورہر طرح کی چکناہٹ والی غذائیں ، میٹھے اورکریم والے بِسکٹ ، مختلف میٹھی ڈِشیں جیسا کہ ربڑی، کِھیر ، فِرنی ، پُٹِین (PUDDING) فروٹ جیلی ، کسٹرڈ، فالودہ وغیرہ ۔ کیک، پیسٹریاں ، کوکو چا کلیٹ اور ٹافیوں ، نِمکو والوں کی تلی ہوئی چیزوں ، CREAM لگی ہوئی یا میٹھی غذاؤں ، مٹھائیوں ، آئسکریم، ٹھنڈے مَشروبات (COLDDRINKS) ، پھلوں کے رس، فاسٹ فوڈ مَثَلاً