Brailvi Books

وزن کم کرنے کا طریقہ
11 - 16
 مطابِق وَزن کی ترکیب کیجئے ۔ 
روزانہ پون گھنٹہ پیدل چلئے 	
روزانہ45مِنَٹ(مِ ۔ نَٹ) اِس طرح پیدل چلئے :  پہلے 15مِنَٹ تیز قدم، دوسرے 15مِنَٹ مُعتدل (NORMAL)اور آخِری 15مِنَٹ تیز ۔ اس طرح چلنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ بَہُت سارے جسمانی فوائد کے ساتھ وَزن میں   بھی کمی آ ئے گی ۔ 
وزن کم کرنے کا طریقہ
	دن میں   صِرف ایک بار کھانا سنّت ہے اگر ایک بار کھانے سے کمزوری آتی ہو تو دن میں   دو مرتبہ کھا لیجئے ۔  چاہے ایک بار کھائیں   یا دو بار مگر بھوک سے کم کھانا ضروری ہے ۔  تین بار کھانے بلکہ دو بار کے علاوہ دیگر اوقات میں  مختلف چیزیں   کھانے سے بچئے ۔  بیچ میں   بھوک لگے اور کھانا چاہیں  تو کھیرا، ککڑی، سلاد کے پتّے  ’’ ڈائٹ سیب ‘‘  وغیرہ کھا لیجئے ۔  ایک یا دومرتبہ جو کھانا کھائیں   گے اُس میں   سلاد وغیرہ نیز اُبلی ہوئی یا بَہُت ہی کم یعنی ایک آدھ چھوٹی سی چمچ تیل میں   پکائی ہوئی سبزیاں  ، آلو نہ کھایئے ۔ اگر روٹی یا چاول کھانا ضَروری ہو تو مذکورہ سبزی کے ساتھ صِرْف آدھی چپاتی کھایئے ، چاول فَقَط پانی میں   اُبلے ہوئے صِرف