Brailvi Books

وزن کم کرنے کا طریقہ
10 - 16
 آپ کو کم کھانے اور وَزن گھٹانے کی تاکید کرے اس سے قَبل امّت کے خیرخواہ سگِ مدینہعُفِیَ عَنہ کی ہمدردی سے لبریز مَدَنی التِجا قبول فرما لیجئے اورحُصُولِ ثواب کی نیّت سے پیٹ کا قفلِ مدینہ لگا یئے یعنی سادہ غذا اوروہ بھی خواہِش سے کم کھایئے اورپھر بے شک پہلے سے زیادہ وَقت بیٹھ کر کام کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّآپ خوش اَندام (SMART) ہی رہیں   گے ۔ 
کس کا کتنا وَزن ہونا چاہئے 
 قد کے مطابِق مرد کیلئے فی انچ ایک کلو وَزن مناسب ہے مَثَلاً ساڑھے پانچ فٹ کے مرد کیلئے 66کلو اور سوا پانچ فٹ کی عورت کا وَزن 59کلو ۔  
ٹھریئے ! پہلے خون ٹیسٹ کروایئے 	
	پہلے شوگر(GLUCOSE) اورلِپڈ پروفائل(LIPID PROFILE) کا ٹیسٹ کروا لیجئے ۔ لِپڈمیں   کولیسڑول(CHOLESTEROL) بھی شامل ہے ، اس کیلئے کم از کم 12اورزیادہ سے زیادہ 14گھنٹے سے پیٹ خالی ہونا ضروری ہے ۔  ہو سکے تو رِضائے الٰہی کیلئے روزہ رکھ کر شام کو وقت کی مقدار کے مطابِق یہ تمام ٹیسٹ کروایئے اگر رِپورٹ خراب آئے تو ڈاکٹر کے مشورے کے