Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
50 - 59
 دوسرے کے مخالِف ہیں ۔ اللہ تَعَالٰی  ( پارہ28 سورۂ مُجادِلہ آیت19میں )ارشاد فرماتا ہے: 
اِسْتَحْوَذَ عَلَیْهِمُ الشَّیْطٰنُ فَاَنْسٰىهُمْ ذِكْرَ اللّٰهِؕ-
ترجَمۂ کنزالایمان:  ان پر شیطان غالب آگیا تو انہیں اللہ  کی یاد بُھلا دی  ۔
    شیطان دل کو کب لقمہ بناتا ہے
	
حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں ،  نبیِّ اکرم، نورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسُولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے : شیطان انسان کے دل پر اپنی سُونڈ رکھ دیتا ہے، اگر وہ اللہ تَعَالٰی  کا ذکر کرے تو وہ سُکڑ جاتا ہے اور اگر اللہ تَعَالٰی کو بھول جائے تو اُس کے دل کولقمہ بنا لیتا ہے۔(ابویعلیٰج۳ ص۴۵۳حدیث ۲۸۵ ۴ ) 
40 سال کاآدمی اگر توبہ نہ کرے تو......
    منقول ہے: جب آدمی چالیس برس کا ہو جاتا ہے اور توبہ نہیں کرتا تو شیطان اُس کے چہرے پر اپنا ہاتھ پھیرتا ہے اور کہتا ہے: اس چہرے پر قربان جاؤں جو فلاح نہیں پائے گا۔(  اِحیاءُ  الْعُلوم ج ۳ ص۳۵)
    شہزادۂ اعلیٰ حضرت ، تاجدارِ اہلسنّت ، حُضورمفتیٔ اعظم بارگاہِ الہٰی میں عرض کرتے ہیں :   ؎
جو ہے غافِل ترے ذِکر سے ذُوالجلال	اُس کی غفلت ہے اُس پر وبال و نَکال(1)
قَعرِ غفلت(2)ے ہم کو خدایا نِکال		ہم ہوں ذاکر(3) ترے اور مذکور(4)  تُو
	اللہ  اللہ  اللہ  اللہ 	 (سامانِ بخشش)


________________________________
1 -    اورعذاب
2 -     غفلت کا گڑھا
3 -    ذکر کرنے والا   
4 -    ذِکر کیا گیا