Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
5 - 59
پر مدد دی جس سے وہ شیطان مسلمان ہوگیا،اب وہ مجھے بھلائی کا ہی مشورہ دیتا ہے۔   (صَحیح مُسلِم  ص۱۵۱۲ حدیث۲۸۱۴) 
سب کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے 
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ ذِہن میں رہے کہ صِرف سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ہمزاد ہی مسلمان ہوا، باقی سبھی کے ’’ہمزاد‘‘ پکّے کافر ہیں ۔ بَہَرحال ہم پر ایک ایسا شیطان مُسَلَّط ہے جو کہ کٹّر کافر ہے اورہمیں وَسوَسے دِلاتا اور ہر وقت ہماری مُخالَفَت و عداوت میں لگا رہتا ہے۔
مجھے نفسِ ظالم پہ کر دیجے غالِب
	ہو  ناکام ہمزاد یا غوثِ اعظم(وسائلِ بخشش ص ۲۹۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شیطان فارِغ ہے تُو مشغول
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِداریمکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ  344 صَفحات پر مشتمل کتاب (مترجم) مِنْہَاجُ العابِدِینصَفْحَہ77پرحُجَّۃُ الْاِسلام حضرتِ سیِّدُنا امام محمد بن محمدبن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الوالی حضرتِ سیِّدُنا یحییٰ بن مُعَاذ رازی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی  کا یہ قول نَقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں :’’ شیطان فارِغ ہے اور تُو مشَغول ، وہ تجھے دیکھتا ہے مگر تُو اسے نہیں دیکھتا، تُو نے اُسے بھلایا ہوا ہے مگر اِس نے تجھے نہیں بھُلایا اور تیرے اندر بھی