Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
47 - 59
 اُس سے کیانقصان پہنچے گا وہاں اُس کے دھوکوں میں پڑ کر اُس کا پیرو(یعنی پیروی کرنے والا) ہو جائیگا۔   ( ابوداوٗد ج۴ ص۱۵۷حدیث۴۳۱۹)کیا دجّال ایک اُسی دجّال اخبث(یعنی ناپاک ترین دجّال) کو سمجھتے ہو جو آنے والا ہے، حاشا !تمام گمراہوں کے داعی مُنادی(یعنی دعوت دینے والے بلانے والے) سب دجّال ہیں اور سب سے دُور بھاگنے ہی کا حکم فرمایا اور اُس میں یِہی اندیشہ بتایا ہے۔ رسولُ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ    فرماتے ہیں : آخِر زمانے میں دجّال کذاب(یعنی جھوٹے دجّال) لوگ ہوں گے کہ وہ باتیں تمہارے پاس لائیں گے جو نہ تم نے سنیں نہ تمہارے باپ دادا نے، تو اُن سے دُور رہو اور اُنھیں اپنے سے دُور رکھو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں ، کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں ۔[ مُسلِم  ص۹ حدیث۷]  (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ  ج۱ص ،۷۸۱۔۷۸۲)  
سَروردیں ! لیجے اپنے ناتُوانوں کی خبر
نفس و شیطاں سیِّدا! کب تک دباتے جائیں گے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 وَسوَسوں کا علاج
شیطان مینڈک کی شکل میں 
	حضرتِ سیِّدُناعُمر بن عبدالعزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے منقول ہے، کسی نے اللہ  عَزَّ وَجَلَّ سے دُعا کی :’’یااللہ ! مجھے بنی آدم(یعنی آدمی) کے دل میں شیطان کے وَساوِس ڈالنے کا طریقہ دکھا دے۔‘‘ اُس نے خواب میں دیکھا کہ ایک شیشے کی طرح کا آدمی