Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
41 - 59
پاک ہے جب تک نَجاست کی تحقیق نہ ہو۔‘‘ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ  ج۴ ص۴۸۶)  
طہارت کے بارے میں شیطان اکثر
دلاتا ہے شک، ہو کرم یا الہٰی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 طَلَاق کے بارے میں وسوسے
	بعض اوقات انسان کو شیطان وَسوسہ ڈالتا ہے کہ یاد کر تیرے منہ سے اپنی بیوی کے لئے طَلَاق کے الفاظ نکل گئے تھے! ایسی صورت میں جب کہ دل مطمئن ہے کہ طَلَاق نہیں دی، صِرف وَسوسہ ہے تو شیطان کو کہہ دیجئے تو جُھوٹا ہے میں نے طلاق نہیں دی ۔ اِس ضِمن میں میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنایک حکایت نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں :امام ابو حازِم  اَجِلَّہ اَئِمّۂ تابِعین سے ہیں اُن کے پاس ایک شخص آ کر شاکی ہوا(یعنی شکایت کی) کہ شیطان مجھے وسوسے میں ڈالتا ہے اور سب سے زیادہ سخت مجھ پر یہ گزرتا ہے کہ آکر کہتا ہے تُو نے اپنی عورت کوطَلاَق دے دی۔ امام نے فوراً فرمایا :کیا تو نے میرے پاس آکر میرے سامنے اپنی عورت کو طلاق نہ دی ؟وہ گھبرا کر بولا: خدا کی قسم! میں نے کبھی آپ کے پاس اُسے طلاق نہ دی ۔فرمایا : جس طرح میرے آگے قسم کھائی،شیطان سے کیوں نہیں قسم کھا کر کہتا کہ وہ تیرا پیچھا چھوڑے۔(یعنی جب اتنا اعتماد ہے کہ میرے سامنے قسم کھا سکتا ہے تواِسی اعتماد کے