Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
4 - 59
 کی طرف بلاتا ہے اور شیطان صِرف بُرائیوں کی طرف۔‘‘ لیکن میرے شیخ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا ہے کہ شیطان بسا اوقات بظاہِر نیکی کی دعوت دیکر بھی بُرائی کی طرف لگا دیتا ہے اوروہ اس طرح کہ بڑی نیکی کے بجائے چھوٹی نیکی کی طرف بُلاتا ہے، جس سے ایک بڑے گناہ کرنے کا نقصان نیکی کے ثواب سے زیادہ ہو ۔ جیسے عُجْب(یعنی خود پسند ی )  وغیرہ۔
سرورِ دِیں لیجے اپنے ناتوانوں کی خبر
		    نفس و شیطاں سَیِّدا کب تک دَباتے جائیں گے(حدائقِ بخشش شریف)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 ہمزاد کسے کہتے ہیں 
	 مِرقَاۃ اور اَشِعَّۃُ اللَّمْعَات میں ہے کہ جُوں ہی کسی انسان کا بچّہ پیدا ہوتا ہے ، اُسی وقت اِبلیس کے یہاں بھی بچّہ پیدا ہوتا ہے جسے فارسی میں ہَمزاداور عَرَبی میں وَسْواس کہتے ہیں ۔ (اشعۃ اللمعات ج۱ص۸۷،مرقاۃ ج۱ص۲۴۴،مراٰۃ ج۱ص۸۳)
آقا کاہمزاد مسلمان ہو گیا
	حضرتِ سیِّدُنا عبدُ اللہ  بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اِرشاد فرمایا کہ تم میں ایسا کوئی نہیں جس پر ایک ساتھی جِنّ (شیطان) اور ایک ساتھی فِرِشتہ مقرّر نہ ہو۔لوگوں نے دریافت کیا:یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کیا آپ   پر بھی ؟ارشاد فرمایا :مجھ پر بھی، لیکناللہ عَزَّ وَجَلَّ  نے مجھے اس