غُسل مکروہ اور اگر اچھا پانی موجود نہیں تو کوئی حَرَج نہیں ۔اسی طرح مکروہ جھوٹے کا کھانا پینا بھی مالدار کو مکروہ ہے، غریب محتاج کو بِلا کراہت جائز{8} جس کا جھوٹا ناپاک ہے اس کا پسینہ اورلُعاب بھی ناپاک ہے اور جس کا جھوٹا پاک اس کا پسینہ اورلُعاب بھی پاک اور جس کا جھوٹا مکروہ اس کالُعاب اور پسینہ بھی مکروہ۔ (بہارِ شریعت جلد اوّل ص ۳۴۲تا ۳۴۴)
کیچڑ کے ذَرِیعے وسوسے کا عجیب علاج
میرے آقا اعلیٰ حضرت،اِمامِ اَہلسنّت،مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاوٰی رضویہ جلد اوّلصَفْحَہ771 پر فرماتے ہیں :صالحین رَحِمَہُمُ اللہ الْمُبِین(یعنی نیک بندوں ) میں سے ایک صاحِب فرماتے ہیں : مجھے دربارۂ طہارت (پاکی کے بارے میں ) وسوسہ تھا۔راستے کی کیچڑاگر کپڑے میں لگ جا تی تو اسے دھوتا۔(حالانکہ جب تک یقینی معلومات نہ ہو کیچڑ پاک ہوتی ہے )ایک دن نَمازِ صبح کے لئے جا رہا تھا،راہ کی کیچڑ لگ گئی ،میں نے دھونا چاہا اور خیال آیا کہ دھوتا ہوں تو جماعت جا تی ہے ،ناگاہ (یعنی اچانک ) اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے ہدایت فرمائی(اور) میرے دل میں ڈالا کہ اس کیچڑ میں لوٹ اور سب کپڑے سان (یعنی کیچڑ آلودکر) لے اوریونہی( یعنی اسی حالت میں ) نماز میں شریک ہو جا۔میں نے ایسا ہی کیا، پھر وَسوَسہ نہ ہوا ۔ (الحدیقۃُ النّدیۃ ج۲ص۶۹۳)
جب تک معلوم نہ ہو کیچڑ پاک ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!یہ علمِ دین کی بَرَکت ہے، اُن