Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
36 - 59
 دریافت کیا:اگر سہ بارہ(یعنی تیسری مرتبہ) وَسوَسہ ڈالے تو ؟ کہا : تو بھی اسے دُور کرتا ہوں ۔ اُستاذِ محترم نے نصیحت فرمائی: جب شیطان تمہیں عبادت میں وَسوَسے ڈالے تو اُس پر توجُّہ نہ دو کیونکہ اگر تم اُس کے وَسوَسوں کو روکنے میں لگ گئے تو وہ تمہیں اِسی کام میں لگائے رکھے گا بلکہ تم اُس سے’’ چرواہے کے کُتّے‘‘ کا سا سُلوک کرو کہ اُس کی طرف دھیان ہی نہ کرو اور اُس سے اللہ  تعالیٰ کی پناہ مانگو۔(یعنی اَعوذُباللہ ( پوری) پڑھ لیا کرو)(روحُ البیان ج۱ ص ۶ بِتَصَرُّف )
نمازوں میں شیطاں خَلَل ڈالتا ہے
مجھے اِس کے شر سے بچا یاالہٰی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 طہارت کے بارے میں وسوسے 
	شیطان طہارت کے مُعامَلے میں بھی وسوَسے ڈالتا اور شُکُوک و شُبُہات پیدا کرتا ہے کہ یہ ناپاک ہے، وہ ناپاک ہے ۔آپ وَسوَسوں کی طرف توجُّہ مت دیجئے، طہارت کے مُعامَلے میں شریعتِ مُطَہَّرہ نے ہمارے لیے بَہُت زیادہ آسانی رکھی ہے، مگر علمِ دین کی کمی کی وجہ سے بعض لوگ وَسْوَسوں کا شکار ہوجاتے ہیں ۔ یہ شَرعی مسئلہ ذِہن نشین فرما لیجئے کہ جب تک کسی شَے کا ناپاک ہونا یقینی طور پر معلوم نہ ہوجائے فَقَط شک کی بُنیاد پراُسے ناپاک نہیں کہہ سکتے بلکہ کسی چیز کے ناپاک ہونے کی ٹوہ میں پڑنے کی بھی