Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
32 - 59
 بھاگتا ہے۔(استِنجا خانے میں لاحول شریف وغیرہ پڑھنا منع ہے )
نہ وسوسے آئیں نہ مجھے گندے خیالات
کر ذِہن کا اللہ  عطا قفلِ مدینہ
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 رَکْعتوں کے بارے میں وَسوسے 
	شیطان نَماز میں وَسوسے ڈال کر اس کی رَکعتوں میں بھی شک پیدا کردیتا ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے کہ ایک شخص نے بارگاِہ رِسالت میں حاضِر ہو کر وَسوسے کی شکایت کی کہ نَماز میں پتا نہیں چلتا دو پڑھیں یا تین۔ حُضُورنبیِّ کریم ، رَء ُوْفٌ رَّحیم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسْلِیمنے ارشاد فرمایا:جب تُو ایسا پائے تو اپنی دا  ہنی(یعنی سیدھی) اَنگُشتِ شہادت(یعنی شہادت کی انگلی) اُٹھا کر اپنی بائیں (یعنی الٹی) ران میں مار اور بِسْمِ اللہ  کہہ کہ وہ شیطان کے حق میں چھُری ہے۔(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج۱ص۱۹۲حدیث۵۱۲ ) لہٰذا جسے نماز میں وسوسوں کی عادت ہو اُسے چاہیے کہ نماز شروع کرنے سے قبل یہ عمل کر لے۔
رَکْعَتوں میں شَک کا مسئلہ 
	دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ  1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘جلد اوّل صَفْحَہ718پر صَدرُالشَّریعہ ، بَدرُالطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں : جس