ولھان {1}زَلِیْتُون: بازاروں میں مقرَّر ہے،اور وہاں اپنا جھنڈا گاڑے رہتا ہے { 2 } وَ ثِیْن:اِس کی لوگوں کوناگہانی آفات میں مبتَلا کرنے کی ڈیوٹی ہے {3} لَقُوْس:آتَش پرستوں پرمُتَعَیّن(یعنی مقرَّر) ہے {4} اَعْوَان: حُکمرانوں کے ساتھ ہو تا ہے {5} ھَفَّاف: شرابیوں کے ہمراہ رہتا ہے {6} مُرَّۃ: گانے باجے، بجانے والوں پر مقرَّر ہے{7} مِسْوَط: افواہیں عام کرنے کی ذمّے داری پرمامور ہے، لوگوں کی زَبانوں پر افَواہیں جاری کروا دیتا ہے،اور اَصل حقیقت سے لوگ بے خبر رہتے ہیں {8}دَاسِم:گھروں میں ڈیوٹی دیتا ہے۔ اگر صاحبِ خانہ گھر میں داخِل ہو کر نہ سلام کرے اور نہ بِسمِ اللہ پڑھ کر قدم اندر رکھے ، تو یہ ان گھر والوں کو آپس میں لڑوا دیتا ہے، حتّٰی کہ مارپیٹ بلکہ طلاق یا خُلْع تک نَوبت پَہُنچ جاتی ہے{9} وَلْھَان: وُضُو میں ’’وسوسے ‘‘ڈالنے کے لئے مقرَّر ہے۔ ( المنَبِّھات ص ۹۳)
نفس و شیطان ہو گئے غالب
ان کے چُنگل سے تُو چُھڑا یاربّ(وسائلِ بخش ص۵۱)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مساجِد میں وَسوسے
وَسوسے ڈالنے کی شیطانی تحریک مسجِدوں کے اندر خوب زوروں پر ہوتی ہے ، وہاں موجود کئی مسلمانوں کو دُنیوی باتوں میں لگا دیتا ہے بعضوں کو لڑوا دیتا ہے، بعض بڑے