Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
20 - 59
نزع، قبر و حشر، میزاں ہر جگہ
	       کیجئے رَحمت اے نانائے حسین(وسائلِ بخشش ص۹۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 عِبادات میں وَسْوَسے
	ایمانیات کی طرح’’ عِبادات ‘‘میں بھی شیطان وَسوسے ڈالتا ہے اور اِس مُعَامَلے میں وہ اکیلا نہیں ، اُس کے ہمراہ ایک مُنَظَّم جماعت ہے۔ مُفَسِّرِشَہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّانفرماتے ہیں : ذُرِّیَّتِ شیطان (یعنی اولادِ ابلیس ) کی مختلف جماعتیں ہیں ،اِن کے نام اور کام الگ الگ ہیں ، چُنانچِہ’’ وُضو‘‘ میں بہکانے والی جماعت کا نام وَلْہَان ہے اور ’’نَماز‘‘ میں وَرغَلانے والی جماعت کا نام خِنْزَب ہے۔ ایسے ہی مسجِدوں میں ، بازاروں میں ، شراب خانوں میں اس کی الگ الگ فوجیں رہتی ہیں ۔             (مِراٰۃ ج ۱ ص ۸۵)
 9شیطانوں کے نام و کام
	دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1548 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’فیضانِ سنَّت‘‘ صَفْحَہ40تا41پر ہے:امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدُنا عمرِ فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ شیطان کی اولاد نو ہیں :(۱) زَلِیْتُون (۲) وثین (۳) لَقُوْس(۴) اَعْوَان(۵) ھَفَّاف(۶) مُرَّۃ (۷) مُسَوِّط (۸) دَاسِم اور (۹)