Brailvi Books

وَسْوَسے اور اُن کا علاج
19 - 59
وَسوسوں سے ایمان نہیں جاتا
	 وَسوسے چاہے جتنے ہی آئیں اور کتنے ہی خطرناک ہوں اُن سے ایمان برباد نہیں ہوتا!ایمانیات کے تعلُّق سے وسوسے آنے پر دل پریشان ہونا اس بات کی علامت ہے کہ دِل ایمان پر مُطمئن ہے۔ پارہ 14سورۃُ النَّحلآیت نمبر106میں ارشادِ باری تعالیٰ  ہے:
وَ قَلْبُهٗ مُطْمَىٕنٌّۢ بِالْاِیْمَانِ  ( پ۱۴،النحل،۱۰۶)
ترجَمۂ کنزالایمان:اور اس کا دل ایمان پر جَمَا ہوا ہو۔
وسوسوں کو بُرا سمجھنا عَین ایمان ہے
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایمان کے بارے میں وَسوَسے آنا تو کمالِ ایمان کی علامت ہے، چور ڈاکو وَہیں جاتے ہیں جہاں دولت کی ریل پیل ہوتی ہے،توجہاں ایمان جتنا زیادہ مضبوط ہو گا ، شیطان اُسی قَدَر زیادہ تنگ کرے گا۔کسی مسلمان کا وَسوسوں پر گھبرانا ، پریشان ہونا ، رَورَو کر شیطان مردود سیاللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کی  پناہ طلب کرنا درحقیقت قُوّتِ ایمانی کی نشانی ہے۔ مُفَسِّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان فرماتے ہیں : ’’ وَسوسوں کو بُرا سمجھنا عین ایمان ہے۔‘‘(مراٰۃالمناجیح ج۱ص۸۲)
استِقامت دیجئے اسلام پر	       کیجئے رَحمت اے نانائے حسین
دل سے دنیا کی ہَوَس سب دورہو		کیجئے رَحمت اے نانائے حسین