میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
الحمدللہ عزوجل !تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک'' دعوتِ اسلامی ''کی مجلس ''المدینۃ العلمیۃ'' (شعبہ اصلاحی کتب)کی طرف سے مختلف موضوعات پر اب تک درجنوں کتابیں اور رسائل عوامِ اہلِ سنت کی خدمت میں پیش کئے جاچکے ہیں۔فی الوقت فقہی موضوع پر مشتمل رسالہ ''عشر کے اَحکام(پیداوارِزمین کی زکوٰۃ کے مسائل )'' آپ کے سامنے ہے ۔ اس مختصر رسالے میں عشر سے متعلق ان تمام مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کی ضرورت کاشت کار اسلامی بھائیوں کو پیش آسکتی ہے ۔
اس رسالے کو نہ صرف خود پڑھئے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں بالخصوص زمیندار اسلامی بھائیوں کو اس کے مطالعہ کی ترغیب دے کر ثواب ِ جاریہ کے مستحق بنئے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ''اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش'' کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل کرنے اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے ۔