کروانے کے لئے بھی مَدَنی کام ہورہا ہے۔بے شُمارطُلَباء سنَّتوں بھرے اجتِماعات میں شرکت کرتے ہیں نیزمَدَنی قافِلوں کے مسافِربھی بنتے رہتے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَل مُتَعَدَّد دنیوی علوم کے دلدادہ بے عمل طُلَبا، نَمازی اورسُنَّتوں کے عادی ہو گئے۔
(۱۷،۱۸)جامِعۃُالمدینہ:کثیر جامِعات بنام ''جامِعۃُ المدینہ'' قائم ہیں ان کے ذَرِیعے لا تعدا د اسلامی بھائیوں کو (حسب ضَرورت قیام وطعام کی سَہولتوں کے ساتھ ) درسِ نظامی (یعنی عالم کورس )اور اسلامی بہنوں کو عالمہ کورس کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔درسِ نظامی سے فارغ التحصیل ہونے والوں کو تخصص فی الفقہ (مفتی کورس )بھی کروایا جاتا ہے ۔اہلسنت کے مدارس کے ملک گیر ادارہ تنظیم المدارس (پاکستان)کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں برسوں سے تقریباًہرسال ''دعوت اسلامی ''کے جامعات کے طلباء اور طالبات پاکستان میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے بسا اوقات اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرتے ہیں۔
(۱۹) مدرَسۃُ المدینہ: اندرون وبَیرونِ ملک حفِظ وناظِرہ کے لاتعداد مدارِس بنام ''مدرَسۃُ المدینہ'' قائم ہیں ۔پاکستان میں تادمِ تحریر کم وبیش 42000 (بیالیس ہزار )مَدَنی مُنّے اورمَدَنی مُنّیوں کو حفِظ وناظِرہ کی مُفت تعلیم دی جارہی ہے ۔
(۲۰)مدرسۃ المدینہ (بالغان): اسی طرح مختلف مساجد وغیرہ میں عموماًبعد نماز عشاء ہزارہا مدرسۃ المدینہ کی ترکیب ہوتی ہے جن میں اسلامی بھائی صحیح مخارج سے حروف کی درست ادائیگی کے ساتھ قران کریم سیکھتے اور دعائیں یاد کرتے ، نمازیں وغیرہ درست کرتے اور