(۱)60مُمالِک: اَلحمدُ لِلّٰہ عزوجل تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ''دعوتِ اسلامی'' تادمِ تحریردنیا کے تقریباً 60ممالِک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے اور آگے کُوچ جاری ہے ۔
(۲)کُفّارمیں تبلیغ: لاکھوں بے عمل مسلمان ،نَمازی اور سنَّتوں کے عادی بن چکے ہیں ۔ مختلف ممالک میں کُفار بھی مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھوں مُشَرَّف بہ اسلام ہوتے رَہتے ہیں ۔
(۳) مَدَنی قافِلے: عاشقِانِ رسول کے سنَّتوں کی تربیّت کے بے شمار مَدَنی قافِلے ملک بہ ملک،شہر بہ شہراورقَریہ بہ قَریہ سفر کرکے علمِ دین اور سنّتو ں کی بہاریں لُٹارہے اور نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا رہے ہیں ۔
(۴) مَدَنی تربیَّت گاہیں : مُتَعَدَّد مقامات پر مَدَنی تربیّت گاہیں قائم ہیں جن میں دُورونزدیک سے اسلامی بھائی آکرقِیام کرتے عاشقانِ رسول کی صحبت میں سنّتوں کی تربیَّت پاتے اور پھرقُرب وجوار میں جاکر ''نیکی کی دعوت'' کے مَدَنی پھول مہکاتے ہیں۔
(۵) مساجِد کی تعمیر:کیلئے مجلس خُدّامُ المساجد قائم ہے، مُتَعَدَّد مساجِد کی تعمیرات کا ہروَقت سلسلہ رَہتاہے، کئی شہروں میں '' مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ' ' کی تعمیرات کا کام بھی جاری ہے۔
(۶)آئمَّہ مساجِد : بے شُمار مساجِد کے امام و مُؤَذِّنِین اور خادِمین کے مُشاہَرے ( تنخواہوں )کی ادائیگی کابھی سلسلہ ہے۔