Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
36 - 46
سبزیاں:گرمیوں میں کدوشریف،(ٹِنْڈا) ٹینڈا،کریلا،بھِنڈی توری،آلو ،ٹماٹر ، گِھیا توری ،سبزمرچ،شملہ مرچ، پودینہ ،کِھیرا، کَکْڑِی(تر)اور اَرْوِی شامل ہیں۔

پھل:موسم گرمامیں خربوزہ،تربوز،آم،فالسہ،جامن،لیچی،لیموں، خوبانی ، آڑو،کھجور ، آلوبخارا ،گرما، انناس، انگور ا و ر آلوچہ شامل ہیں۔
ربیع کی فصلیں،سبزیاں اورپھل
ربیع:اِس سے مراد موسم سرما کی فصلیں ہیں جن کی کاشت موسم سرما کے آغازمیں اکتوبرسے دسمبر تک ہوتی ہے اورکٹائی موسم سرما کے اختتام اورموسم بہار میں جنوری تااپریل ہوتی ہے۔

ربیع کی اہم فصلیں:

ربیع کی اہم فصلوں میں گَنْدُم،چنا،جَو، برسیم ، تورِیا ، رائی،سرسوں اورلُوسن ہیں دالوں میں مسورکی دال ربیع کی اہم فصل ہے۔

سبزیاں: پھول گوبھی ،بندگوبھی ، شلغم، گاجر، چقندر،مٹر، پیاز،لہسن، مولی ،پالک،دھنیااورمختلف قسم کے ساگ اورمیتھی شامل ہیں۔
Flag Counter