| عُشر کے اَحکام |
مدینہ:فُقَہائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ تعالی زکوٰۃ (وعشر)کا شرعی حِیلہ کرنے کا طریقہ یوں ارشاد فرماتے ہیں، کہ فقير کو ( زکوٰۃ کی رقم کا ) مالِک کرديں اور وہ ( تعمير مسجِد وغير ہ ميں ) صَرف کرے، اس طرح ثو اب دونوں کو ہو گا ۔(ردالمحتارج۳ص۳۴۳)
مزید تفصیل کے لئے رسالہ ''قضانمازوں کا طریقہ ''از امیر اہلِ سنت ،بانی دعوتِ اسلامی مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کا مطالعہ کریں۔خریف کی فصلیں،سبزیاں اورپھل
خریف:اِس سے مراد موسم گرما کی فصلیں ہیں جن کی کاشت موسم گرماکے آغاز میں مارچ تاجون جبکہ کٹائی موسم گرما کے اختتام اورخزاں میں اگست تانومبر ہوتی ہے۔ خریف کی اہم فصلیں: کپاس،جُوار،دھان(چاول)،باجرہ، مُونگ پھلی ،مکئی،کماد(یعنی گنّا)اور سورج مُکِّھی خریف کی اہم فصلیں ہیں دالوں میں دال مونگ،دال ماش اور لوبیا خریف میں کاشت ہوتی ہیں۔