سوال:کیا اما م مسجد کو عشر دیا جاسکتا ہے؟
جواب:امام صاحب اگر شرعی فقیر نہ ہوں یا سید صاحب ہوں تو ان کو عشر نہیں دیا جاسکتا اور اگر وہ شرعی فقیر ہوں اور سید زادے نہ ہوں تو اس کو عشر دیا جاسکتا ہے بلکہ اگر وہ عالم ہوں تو انہی کو دینا افضل ہے ۔ مگرعالم کو دیتے وقت اس بات کا لحاظ رکھا جائے کہ اس کا احترام پیش ِنظر ہو اوردینے والا ادب کے ساتھ دے جیسے چھوٹے بڑوں کو کو ئی چیز نذر کرتے ہیں اور معاذ اللہ عزوجل عالم دین کو دیتے وقت اگر حقارت دل میں آئی تو یہ ہلاکت بلکہ بہت بڑی ہلاکت ہے۔
(بہارِ شریعت، حصہ ۵، ص۶۳)
فتاوی عالمگیری میں ہے کہ''فقیر عالم پر صدقہ کر نا جاہل فقیر پر صدقہ کرنے سے افضل ہے ۔