سوال:وہ کون سے لوگ ہیں جن کو عشر نہیں دے سکتے؟
جواب:عشر چونکہ کھیت کی پیداوار کی زکوۃ کا نام ہے اس لئے جن کو زکوۃ نہیں دے سکتے ان کو عشر بھی نہیں دے سکتے۔مثلاً
(۱)بنی ہاشم(یعنی ساداتِ کرام) کو زکوۃ نہیں دے سکتے چاہے دینے والا ہاشمی ہو یا غیرِ ہاشمی ۔بنی ہاشم سے مراد حضرت علی وجعفر و عقیل اور حضرت عباس و حارث بن عبد المطلب کی اولاد ہیں ۔(بہارِ شریعت، حصہ ۵، ص۶۳)
(۳)اپنی اصل یعنی ماں،باپ ،دادا،دادی،نانا،نانی،وغیرہ اور جن کی اولاد میں یہ(یعنی زکوٰۃ دینے والا) ہے اور اپنی اولادمثلاً،بیٹا،بیٹی،پوتا، پوتی، نواسا، نواسی وغیرہ کو زکوۃ نہیں دے سکتے۔ (رد المحتار،کتاب الزکوۃ،باب المصرف،ج۳،ص۳۴۴)
(۴)میاں بیوی ایک دوسرے کو زکوۃ نہیں دے سکتے ۔اسی طرح اگر شوہر طلاق دے چکا ہو اور عورت عدت میں ہوتو شوہر اسے زکوٰۃ نہیں دے سکتا اور اگر عدت گزرچکی ہو تو زکوۃ دے سکتا ہے