(ماخوذ از الفتاوی المصطفویۃ،ص۲۹۸)
اگر فصل ہی کاشت نہ کی تو؟
سوال:اگر زراعت پر قادر ہو نے کے باوجود کسی نے فصل کاشت نہیں کی توکیا اس صورت میں بھی اس پر عشرواجب ہو گا ؟
جواب: اگر کسی نے زراعت پر قادر ہونے کے باوجود فصل کاشت نہیں کی تو پیداوار نہ ہونے کی بنا پراس پر عشر کی ادائیگی واجب نہیں کیونکہ عشر زمین پر نہیں اس کی پیداوار پر واجب ہوتا ہے۔
(ردالمحتار، کتاب الزکوٰۃ ، باب العشر ، ج۳،ص۳۲۳)
فصل ضائع ہونے کی صورت میں عشر
سوال:اگر کسی وجہ سے فصل ضائع ہو گئی تو عشر واجب ہو گا ؟
جواب: کھیت بویا مگر پیداوار ضائع ہو گئی مثلاًکھیتی ڈوب گئی یا جل گئی یا سردی