Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
26 - 46
عشرادا کرنے سے پہلے پیداوار کا استعمال
سوال:کیاعشر اد اکر نے سے پہلے پیداوار استعمال کرسکتے ہيں یا نہیں ؟

جواب:جب تک عشر ادا نہ کر دے یا پیداوار سے عشر الگ نہ کر لے ،اس وقت تک پیداوار میں سے کچھ بھی استعمال کرنا جائز نہیں اور اگر استعمال کر لیا تو اس میں جو عشر کی مقدار بنتی ہے اتنا تاوان ادا کرے البتہ تھوڑا سا استعمال کر لیا تو معاف ہے ۔
(الدرالمختار وردالمحتار،کتاب الزکاۃ،مطلب مھم فی حکم اراضی مصر الخ،ج۳،ص۳۲۱،۳۲۲)
عشر دینے سے پہلے فوت ہوگیا تو؟
سوال:جس پر عشر واجب ہو اوروہ فوت ہو جائے اور پیداوار بھی موجود ہے تو کیااس میں سے عشر دیا جائے گا؟

جواب:ایسی صورت میں اگرپیداوار موجود ہو تو اس پیداوار میں سے عشر دیا جائے گا۔
(الفتاوی الھندیہ، کتاب الزکوۃ،الباب الساد س فی زکاۃ الزرع،ج۱،ص۱۸۵)
عشر میں رقم دینا
سوال:کیا عشر میں صرف پیداوار ہی دینی ہوگی یا اس کی قیمت بھی دی جاسکتی ہے ؟

جواب:موجودہ فصل میں سے جس قدر غلہ یا پھل ہوں ان کا پورا عشر علیحدہ کرے یا
Flag Counter