سوال:عشر کب ادا کرنا ہو گا ؟ جواب:جب پیداوار حاصل ہوجائے یعنی فصل پک جائے یا پھل نکل آئیں اورنفع اٹھانے کے قابل ہوجائیں تو عشر واجب ہوجائے گا ۔فصل کاٹنے یا پھل توڑنے کے بعد حساب لگا کر عشر ادا کرنا ہوگا ۔
(الدرالمختار و ردالمحتار،کتاب الزکوۃ،باب العشر،مطلب مہم فی حکم اراضی ....الخ،ج۳،ص۳۲۱)
عشر پیشگی ادا کرنا
سوال:کیا عشر پیشگی طور پرادا کیا جا سکتا ہے؟
جواب: اس کی چند صورتیں ہیں:
(۱ )جب کھیتی تیار ہوجائے تو اس کا عشر پیشگی دینا جائز ہے ۔
(۲)کھیتی بو نے اور ظاہر ہونے کے بعدادا کیا تو بھی جائز ہے۔
(۳)اگر بونے کے بعد اورظاہر ہونے سے پہلے ادا کیا تو اظہر (یعنی زیادہ ظاہر) یہ ہے کہ پیشگی ادا کرنا جائز نہیں۔