Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
22 - 46
گھریلو  پیداوار  پرعشر
سوال:گھر یا قبرستان میں جو پیداوار ہو اس پر عشر ہو گا یا نہیں ؟

جواب: گھر یا قبرستان میں جو پیداوار ہو ،اس میں عشر واجب نہیں ہے ۔
(الدرالمختار،کتاب الزکوۃ،مطلب مھم فی حکم اراضی مصر والشام السلطانیۃ،ج۳،ص۳۲۰)
عشر کی ادائیگی سے پہلے اخراجا ت الگ کرنا
سوال:کیاعشرکل پیداوار سے اداکیا جائے گا یا اخراجات وغیرہ نکال کر بقیہ پیداوارسے ادا کیا جائے گا؟

جواب:جس پیداوار میں عشر یا نصف عشر واجب ہو، اس میں کل پیداوار کا عشر یا نصف عشر لیا جائے گا ۔ایسا نہیں ہے کہ زراعت ،ہل ،بیل ،حفاظت کر نے والے اور کام کرنے والو ں کی اجرت یا بیج،کھاداورادویات وغیرہ کے اخراجات نکال کر باقی کا عشر یانصف عشر دیا جائے۔
(الدرالمختار وردالمحتار،کتاب الزکوۃ،مطلب مہم فی حکم اراضی مصر والشام السلطانیۃ،ج۳،ص۳۱۷)
سوال:حکومت کو جو مالگزاری دی جاتی ہے کیا اسے بھی پیداوار سے نہیں نکالا جائے گا ؟

جواب: جی نہیں ، اس مالگزاری کو بھی پیداوار سے الگ نہیں کیا جائے گا بلکہ
Flag Counter