Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
21 - 46
دونوں پر ان کے حصہ کے مطابق عشرواجب ہو گا۔ صدر الشریعۃ،بدر الطریقہ، مولانا امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ بہارشریعت میں فرماتے ہیں، ''عشری زمین بٹائی پر دی تو عشر دونوں پر ہے '' (بہارِ شریعت، ج۵،ص۵۴)

    اوراگر مزارع سے مرادوہ ہے کہ جس کو مالک ِزمین نے زمین اجارہ پر دی مثلاََ فی ایکڑ پچاس ہزار روپیہ تو اس صور ت میں عشر مزارع پر ہوگامالکِ زمین پر نہیں۔ (ماخوذ از بدائع الصنائع، ج۲ ،ص۸۴)
مشترکہ زمین کا عشر
سوال:جو زمین کسی کی مشترکہ ملکیت ہوتو عشر کو ن ادا کریگا ؟

جواب:عشر کی ادائیگی میں زمین کا مالک ہونا شرط نہیں ہے بلکہ پیداوار کا مالک ہونا شرط ہے اس لئے جو جتنی پیداوار کا مالک ہو گا وہ اس پیداوار کا عشر ادا کریگا۔فتاویٰ شامی میں ہے کہ ''عشر واجب ہونے کے لئے زمین کا مالک ہو نا شرط نہیں بلکہ پیداوار کا مالک ہونا شرط ہے کیونکہ عشر پیداوار پر واجب ہو تا ہے نہ کہ زمین پر،اور زمین کا مالک ہو نا یا نہ ہونا دو نو ں برابر ہے۔''
(ردالمحتار،کتاب الزکوۃ،باب العشر،ج۳،ص۳۱۴ )
Flag Counter