سوال:کیاٹھیکے پر دی جانے والی زمین کی پیداوار پر بھی عشر ہو گا ؟ جواب:جی ہاں،ٹھیکے پر دی جانے والی زمین کی پیداوار پر بھی عشر ہو گا ۔ سوال:یہ عُشر کون ادا کریگا ؟ جواب:اس عشر کی ادائیگی کاشتکار پر واجب ہو گی۔
(رد المحتار ،کتاب الزکوۃ،باب العشر،ج۳،ص۳۱۴)
اگر خود فصل نہ بوئی توعشرکس پر ہے؟
سوال:اگر زمین کا مالک خود کھیتی باڑی میں حصہ نہ لے بلکہ مزا رعوں سے کام لے تو عشر مزارع پر ہو گا یامالک ِزمین پر ؟
جواب:اس سلسلے میں دیکھا جائے گا کہ
اگرمزارع سے مراد وہ ہے جو زمین بٹائی پر لیتا ہے یعنی پیداوار میں سے آدھا یا تیسرا حصہ وغیر ہ مالک ِزمین کا اور بقیہ مزارع کاہو تو اس صور ت میں