Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
18 - 46
ہو یاکاشت کا رپہلے سے مقروض ہویاقرض لے کر کاشت کاری کی ہوان سب صورتوں میں قرض دار پر بھی عشر واجب ہے۔''
(الدرالمختار وردالمحتار،کتاب الزکوۃ،باب العشر،ج۳،ص۳۱۴)
     علامہ عالم بن علاء الانصاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ''زکوۃ کے برخلاف عشر مقروض پر بھی واجب ہوتا ہے۔ '' (
فتاوی تاتار خانیہ،کتاب العشر، ج۲،ص۳۳۰)
شرعی فقیر پر عشر
سوال:کیا شرعی فقیر پر بھی عشر واجب ہوگا؟ 

جواب:جی ہاں ،شرعی فقیر پر بھی عشرواجب ہے کیونکہ عشر واجب ہونے کا سبب زمین ِنامی (یعنی قابل ِ کاشت)سے حقیقتاًپیداوار کا ہونا ہے،اس میں مالک کے غنی یا فقیر ہو نے کا کوئی اعتبار نہیں۔
(ماخوذ من العنایۃ والکفایۃ،کتاب الزکوۃ،باب زکاۃالزروع، ج۲ص۱۸۸)
عشر کے لئے سال گزرنا شرط ہے یا نہیں؟
سوال:کیا عشر واجب ہونے کے لئے سال گزرنا شرط ہے؟

جواب:عشر واجب ہو نے کے لئے پوراسال گزرنا شرط نہیں بلکہ سال میں
Flag Counter