| عُشر کے اَحکام |
سوال:عشر واجب ہو نے کے لئے غلہ ،پھل اورسبزیوں کی کم ازکم کتنی مقدار ہوناضروری ہے ؟ جواب:عشر واجب ہو نے کے لئے ان کی کوئی مقدار مقرر نہیں ہے بلکہ زمین سے غلہ ،پھل اورسبزیوں کی جتنی پیداوار بھی حاصل ہو اس پر عشر یا نصف عشر دینا واجب ہو گا۔
(الفتاویٰ الھندیۃ، المرجع السابق)
پاگل اورنابا لغ پر عشر
سوال:اگر ان کی پیداوار کا مالک پاگل اورنابالغ ہوتو اس کو بھی عشر دینا ہوگا؟ جواب:عشر چونکہ زمین کی پیداوار پر ادا کیا جاتاہے لہذا جو بھی اس پیداوار کا مالک ہوگا وہ عشر ادا کریگا چاہے وہ مجنون (یعنی پاگل)اور نابالغ ہی کیوں نہ ہو۔
(الفتاوی الھندیہ ،کتاب الزکوۃ،الباب السادس فی زکوۃ الزرع،ج۱،ص۱۸۵ ،ملخصاً)
قرض دار پر عشر
سوال:کیا قرض دارکو عشر معاف ہے ؟ جواب: قرض دار سے عشر معاف نہیں،اس لئے اگرقرض لے کر زمین خریدی