Brailvi Books

عُشر کے اَحکام
13 - 46
    حضرتِ سیدنا بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ سرکا ر ِمدینہ ،راحتِ قلب وسینہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:''جو قوم زکوۃ نہ دے گی اللہ عزوجل اسے قحط میں مبتلا فرمائے گا۔''
(المعجم الاوسط،الحدیث۴۵۷۷،ج۳،ص۲۷۵)
    حضرتِ سیدنا امیر المؤمنین عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روا یت ہے کہ نبی کریم ،رءُ وف رحیم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:'' خشکی و تری میں جو مال تلف ہوتا ہے ،وہ زکوۃ نہ دینے کی وجہ سے تلف ہوتا ہے۔''
(کنزالعمال،کتاب الزکوۃ،الفصل الثانی فی ترہیب مانع الزکوۃ،الحدیث۱۵۸۰۳،ج۶،ص۱۳۱)
    کس پیداوار پر عشرواجب ہے؟
سوال:زمین کی کس پیداوار پر عشرواجب ہے؟

جواب:جو چیزیں ایسی ہوں کہ ان کی پیداوار سے زمین کا نفع حاصل کرنا مقصود ہو خواہ وہ غلہ ،اناج اورپھل فروٹ ہوں یاسبزیاں وغیرہ مثلاً اناج اورغلہ میں گندم ،جو ، چاول ،گنا ، کپاس،جوار،دھان(چاول)،باجرہ، مونگ پھلی ،مکئی، اورسورج مکھی، رائی،سرسوں اورلوسن وغیرہ ۔

پھلوں میں خربوزہ،آم،امرود،مالٹا،لوکاٹ،سیب،چیکو،انار، ناشپاتی،
Flag Counter