Brailvi Books

عمرہ کے19مَدَنی انعامات
5 - 6
{مکمل سفر کے     مَدَنی انعامات}
{17}مکہ شریف اور مدینے شریف میں کم اَز کم ایک ایک قرآنِ کریم ختم کر نے کی سعادت ملی؟, مکہ شریف, مدینہ شریف
{18} کیا آپ کا   مکہ شر یف اور مدینہ شریف میں قافلاتِ حرم کا جَدْوَل رہا؟
مَکَّۃُ الْمُکَرَّمَہ, کتنے دن؟, مَدِیْنَۃُ الْمُنَوَّرَہ, کتنے دن؟, 
{19}کیا آپ نے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ و بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے اَیّام منانے کی ترکیب کی ؟(جن بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے اَیّام آپ کے سفر میں آتے ہیں), 
 مَدَنی پھول: کرنے والے کاموں (مثلاً عمرہ وطواف، تلا وت و نعت، ذ کر و دُرُود، دینی مطالعہ، فکر ِمدینہ، بیان و مَدَنی مذاکرہ وغیرہ سننے) میں خود کو مصروف رکھیں گے تو نہ کرنے والے کاموں (مَثَلاً فُضول گوئی، ہنسی مذاق، غیبت، چغلی، جھوٹ، بدنگاہی، موبائل فون کا غیر ضروری استعمال، مسجدین ِکریمین میں دنیا کی باتوں وغیرہ) سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بچت کا سامان ہوگا اور یوں اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سفر ِمدینہ میں عبادت میں خشوع و خضوع، ذوق و شوق، رقّتِ قلبی، اشکباری اور آہ و زاری کی سعادت بھی نصیب ہوگی۔
دُعائے عطار
      یا ربَّ المصطفیٰ! جو کوئی عمرہ شریف کے سفر میں ان مَدَنی انعامات کے مطابق اپنے اوقات گزارے اُسے مرتے وقت جلوۂ محبوب دِکھا۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم