Brailvi Books

اُمھاتُ المؤمنین
3 - 57
اَلْحَمْدُ للہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ 

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ  ؕ
''اُمہات المومنین'' کے13 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ''13 نیّتیں''

فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہo مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔(المعجم الکبير للطبرانی، الحديث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵) 

دو مَدَنی پھول:

(۱) بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 

    (۱)ہر بارحمد و (۲)صلوٰۃ اور(۳)تعوُّذو(۴)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (۵)رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا۔ (۶) حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (۷)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(۸) قرآنی آیات اور (۹)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(۱۰)جہاں جہاں''اللہ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(۱۱) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پَڑھوں گا۔(۱۲)(اپنے ذاتی نسخے پر) ''یادداشت'' والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا۔(۱۳)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو نا شرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
Flag Counter