Brailvi Books

توبہ کی روایات وحِکایات
53 - 124
رہے تھے کہ :''بندے کی يہ ہی مثال ہے وہ گناہ سے بچتا اور کنارہ کش رہتا ہے حتی کہ وہ ايکيا دو گناہوں ميں جاپڑ تا ہے، اس وقت وہ گناہوں ميں ڈوب جاتا ہے يہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ گناہ کی فوری سزا يہ ہے کہ وہ دوسرے گناہ کی طرف لے جاتا ہے۔
''(احیاء علوم الدین ،کتاب التو بۃ، الرکن الرابع فی دواء التو بۃ وطریق العلاج ، ج ۴ ، ص ۶۷)
توبہ پر استقامت کیسے پائیں؟
    عبادات کی ادائیگی اور ارتکاب ِ گناہ سے بچنے پر استقامت اختیار کرنا عموماً دشوار محسوس ہوتا ہے ۔ لیکن یہ دشواری اس وقت تک محسوس ہوتی ہے جب تک ہمارے سامنے کوئی شخص انہیں استقامت سے اپنائے ہوئے نہ ہو۔ لہذا! اگر ہم تبلیغ ِ قرآن وسنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِاسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں گے تو ہمیں کثیر اسلامی بھائی اجتماعی طور پر عبادات پر استقامت پزیر دکھائی دیں گے جس کی برکت سے حیرت انگیز طور پر ہم بھی کسی قسم کی مشقت کے احساس کے بغیر عبادات اور پرہیزِ گناہ پر استقامت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ ان شاء اللہ عزوجل

    چنانچہ ہمیں چاہے کہ توبہ پر استقامت پانے کے لئے بانی ئدعوتِ اسلامی،شیخ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل کریں اور باکردار مسلمان بننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے مدنی انعامات کا کارڈ حاصل کریں اورروزانہ فکرمدینہ یعنی اپنے محاسبے کے ذریعے کارڈ پر کر کے ہر مدنی یعنی قمری ماہ کے ابتدائی دس دن کے اندر اندر اپنے یہاں کے مدنی انعامات کے ذمہ دار کو جمع کروانے کا معمول بنا لیں ۔ان شاء اللہ عزوجل!
Flag Counter