Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
9 - 49
چار برس چار مہینے چار دن مقرَّر ہیں ۔ حضرت خواجہ قطبُ الحقِّ وَالدّین بختیا ر کاکی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عمر جس دن چار برس چار مہینے چار دن کی ہوئی(تو) ’’تقریبِ’’ بِسْمِ اللہِ‘‘مقرَّر ہوئی ،لوگ بلائے گئے۔ حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی تشریف فرما ہوئے۔ بِسْمِ اللہِ   پڑھانا چاہی مگر اِلہام ہوا کہ ٹھہرو! حمید الدین ناگوری آتا ہے وہ پڑھائے گا ۔اِدھر ناگور میں قاضی حمید الدین صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اِلہام ہو ا کہ جلد جامیرے ایک بندے کو’’ بِسْمِ اللہِ ‘‘ پڑھا۔ قاضی صاحِب فوراً تشریف لائے اور آپ سے فرمایا : صاحبزادے پڑھئے! بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم طآپ نے پڑھا: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  اور شروع سے لے کر پَندرَہ پارے حِفظ سنا دیئے ۔ حضرت قاضی صاحِب اورخواجہ صاحِب نے فرمایا : ’’صاحبزادے آگے پڑھئے ! فرمایا :میں نے اپنی ماں کے شکم (پیٹ)میں اِتنے ہی سُنے تھے اور