اللّٰہ تعالٰی قِیا مت تک اَجْر بڑھاتا رہیگا
ایک حدیث شریف میں ہے: جس شخص نے کتابُ اللہ کی ایک آیت یا علم کا ایک باب سکھایا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تا قِیا مت اس کا اجر بڑھا تا رہیگا۔(تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۵۹ ص۲۹۰)
عطا ہو شوق مولیٰ مدرَسے میں آنے جانے کا
خدایا ذوق دے قراٰن پڑھنے کاپڑھانے کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ماں کے پیٹ میں 15پارے حِفْظ کر لئے
’’ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ‘‘ سے ایک مفید عرض اور ایمان افروز ارشاد ملاحَظہ فرمایئے:
عرض: حضور!’’ تقریب ِ بِسْمِ اللہِ ‘‘ کی کوئی عمر شرعاً مقرر ہے؟
ارشاد: شرعا ً کچھ مقرَّر نہیں ،ہاں مشائخِ کرام (رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السّلام)کے یہاں