Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
7 - 49
ایک آیت سکھانے والے کیلئے قیا مت تک ثواب!
	ذُوالنُّورین، جامع القراٰن حضرتِ سیِّدُنا عثمان ابنِ عفّان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایت ہے کہ تا جدارِ مدینۂ منوّرہ، سلطانِ مکّۂ مکرّمہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا : جس نے قراٰنِ مُبین کی ایک آیت سکھائی اس کے لیے سیکھنے والے سے دُگنا ثواب ہے۔ ایک اور حدیثِ پاک میں حضرتِ سیِّدُنااَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایت ہے کہ خاتَمُ الْمُرْسَلین، شفیعُ الْمُذْنِبیْن،رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم   فرماتے ہیں : جس نے قراٰنِ عظیم کی ایک آیت سکھائی جب تک اس آیت کی تلاوت ہوتی رہے گی اس کے لیے ثواب جاری رہے گا۔(جَمْعُ الْجَوامِع  ج۷ ص۲۸۲ حدیث۲۲۴۵۵۔۲۲۴۵۶ )
تلاوت کا جذبہ عطا کر الہٰی
مُعاف فرما میری خطا ہَر الہٰی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد