الہٰی خوب دیدے شوق قراٰں کی تلاو ت کا
شَرَف دے گنبدِ خضرا کے سائے میں شہادت کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
آیت یا سنّت سکھانے کی فضیلت
حضرتِ سیِّدُنااَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایت ہے کہ جس شخص نے قراٰنِ مجید کی ایک آیت یا دین کی کوئی سنّت سکھائی قِیا مت کے دن اللّٰہ تعالیٰ اس کے لیے ایسا ثواب تیا ر فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسی کے لیے بھی نہیں ہوگا۔ (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوْطِیّ ج۷ ص۲۸۱ حدیث۲۲۴۵۴)
تلاوت کروں ہر گھڑی یا الہٰی
بکوں نہ کبھی بھی میں واہی تباہی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد