Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
5 - 49
ص۴۱۰حدیث ۵۰۲۷)  حضرتِ سیِّدُناابو عبد الرحمن سُلَمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسجِدمیں قراٰنِ پاک پڑھایا  کرتے اور فرماتے: اِسی حدیثِ مبارک نے مجھے یہاں بٹھا رکھا ہے۔(فَیضُ القَدیر ج۳ ص۶۱۸ تحتَ الحدیث۳۹۸۳)
اللہ مجھے حافظِ قراٰن بنا دے
قراٰن کے اَحکام پہ بھی مجھ کو چلا دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
قراٰن شَفاعت کر کے جنَّت میں لے جائے گا
      	حضرتِ سیِّدُنااَنَس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے رِوایت ہے کہ رسولِ اکرم، رحمتِ عالَم ، نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم  کافرمانِ معظَّم ہے: جس شخص نے قراٰنِ پاک سیکھا اور سکھایا  اور جو کچھ قراٰنِ پاک میں ہے اس پر عمل کیا ، قراٰن شریف اس کی شفاعت کریگااور جنّت میں لے جائے گا۔(تاریخ دمشق لابن عساکِر ج۴۱ ص۳،اَلْمُعْجَمُ الْکبِیْرلِلطَّبَرانِیّ  ج۱۰ص۱۹۸حدیث ۱۰۴۵۰)