Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
40 - 49
{۳} تلاوتِ قراٰن کے ساتھ ساتھ فرض، واجِب ، سنّت ،نَفل، نَماز، روزہ، زکوٰۃ، حج،بیا ن،درس،مَدَنی قافلے میں سفر،مَدَنی انعامات،نیکی کی دعوت،دینی کتاب کا مُطالَعَہ، مَدَنی کاموں کیلئے اِنفرادی کوشِش وغیرہ ہر نیک کام کا ایصالِ ثواب کرسکتے ہیں ۔ 
 ایصالِ ثواب کا طریقہ 
	{۴}’’ایصالِ ثواب ‘‘ کوئی مشکل کام نہیں صرف اتنا کہدینا یا دل میں نیّت کر لینا بھی کافی ہے کہ مَثَلاً یا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! میں نے جو قراٰنِ پاک پڑھا (یا فُلاں فُلاں عمل کیا ) اس کا ثواب میری والِدہ ٔ مرحومہ کو پہنچا۔‘‘ اِن شا ئَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ثواب پَہنچ جائے گا۔
فاتِحہ کا طریقہ
	{۵}آج کل مسلمانوں میں خُصُوصاً کھانے پر جو فاتِحہ کا طریقہ رائج ہے وہ بھی بہت اچّھا ہے، اس دوران تلاوت وغیرہ کا بھی ایصالِ ثواب کیا  جا سکتا ہے۔ جن کھانوں کا ایصالِ ثواب کرنا ہے وہ سارے یا  سب میں سے تھوڑا