پڑھنے پر 10نیکیوں کا ثواب ملتا ہے ،چُنانچِہ خاتَمُ الْمُرْسَلین، شفیعُ الْمُذْنِبیْن،رَحمَۃٌ لِّلْعٰلمین صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمانِ دِلنشین ہے:’’جو شخص کتابُ اﷲ کا ایک حَرف پڑھے گا، اُس کو ایک نیکی ملے گی جو دس کے برابر ہوگی۔ میں یہ نہیں کہتا الٓمّٓ ایک حَرف ہے، بلکہ اَلِف ایک حَرف ، لام ایک حَرف اور میم ایک حَرف ہے۔‘‘(سُنَنُ التِّرْمِذِی ج۴ ص۴۱۷حدیث ۲۹۱۹)
تلاوت کی توفیق دیدے الہٰی
گناہوں کی ہو دور دل سے سیا ہی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بہترین شخص
نبیِّ مُکرَّم ، نُورِ مُجسَّم،رسولِ اکرم ،شَہَنشاہِ بنی آدم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ معظَّم ہے:خَیْرُ کُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُراٰنَ و َعَلَّمَہٗ یعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے جس نے قراٰن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا ۔ (صَحِیحُ البُخارِی ج ۳