قراٰنِ کریم ہاتھ میں اُٹھا کر یا اُس پر ہاتھ رکھ کر بات کرنا نہ قَسَم ہے نہ اس کا کوئی کفّارہ ۔ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱۳ ص ۵۷۴ ۔ ۵۷۵ مُلَخَّصاً ) {۸} اگر مسجِد میں بَہُت سارے قراٰنِ پاک جمع ہو گئے اور سب استِعمال میں نہیں آ رہے ،رکھے رکھے بوسیدہ ہو رہے ہیں تب بھی انہیں ھَدِیَّۃًدے کر ( یعنی بیچ کر) ان کی قیمت مسجِد میں صَرف نہیں کر سکتے۔ البتّہ ایسی صورت میں وہ قراٰنِ پاک دیگر مساجِد و مدارِس میں رکھنے کیلئے تقسیم کئے جا سکتے ہیں ۔(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱۶ ص ۱۶۴ مُلَخَّصاً )
ہر روز میں قراٰن پڑھوں کاش خدایا
اللہ! تلاوت میں مرے دل کو لگا دے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’مدینہ ‘‘ کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے ایصالِ ثواب کے 5مَدَنی پھول
{۱}سرکارِ نامدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ارشادِ مشکبار ہے: مُردہ کا حال