Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
36 - 49
 ڈالنے ہوں گے۔ 
میں ادب قراٰن کا ہر حال میں کرتا رہوں 
ہر گھڑی اے میرے مولیٰ تجھ سے میں ڈرتا رہوں 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’کلامُ اللّٰہ ‘‘ کے آٹھ حُروف کی نسبت سے مُتَفَرّق 8مَدَنی پھول
	{۱} قراٰنِ مجید کو جُزدان و غِلاف میں رکھنا ادب ہے۔ صَحابہ و تابِعین رضی اﷲ تعالیٰ عنہم اجمعین کے زمانے سے اس پر مسلمانوں کا عمل ہے۔ (بہارِ شریعتحصّہ ۱۶ص۱۳۹) {۲} قراٰنِ مجید کے آداب میں یہ بھی ہے کہ اس کی طرف پیٹھ نہ کی جائے، نہ پاؤں پھیلائے جائیں ، نہ پاؤں کو اس سے اونچا کریں ، نہ یہ کہ خود اونچی جگہ پر ہواور قراٰن مجید نیچے ہو۔ (اَیضاً) {۳}  لُغَت و نَحو و صَرف(تینوں عُلُوم) کاایک (ہی )مرتبہ ہے، ان میں ہر ایک(علم) کی کتاب کو