Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
34 - 49
تین آیا ت کی تلاوت مع ترجمۂ کنز الایمان و تفسیر خزائن العرفان کے مَدَنی حلقے کا ہَدَف ہے ۔ اگر مُیسَّر ہو تو اسلامی بھائی اس میں شرکت کی سعادت پائیں ۔
’’کنزالایمان‘‘ اے خدا میں کاش! روزانہ پڑھوں 
پڑھ کے تفسیر اِس کی پھر اُس پر عمل کرتا رہوں 
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’رب‘‘ کے دو حُرُوف کی نسبت سے مقدّس اوراق کو دفن کرنے یا  ٹھنڈے کرنے کے 2مَدَنی پھول 
{۱}اگرمُصْحَف(یعنی قراٰن) شریف پُرانا ہوگیا ،اس قابِل نہ رہاکہ اس میں تِلاوت کی جائے اوریہ اَندیشہ ہے کہ اِس کے اَوراق مُنْتَشِرہوکرضائِع ہوں گے توکسی پاک کپڑے میں لَپیٹ کراحتِیا ط کی جگہ دَفْنکیا جائے اور دَفْن کرنے میں اس کیلئے لَحَدبنائی جائے (یعنی گڑھاکھود کر جانِبِ قِبلہ کی دیوار کو اِتنا کھودیں کہ سارے مُقَدَّس اَوراق سما جائیں ) تاکہ اس پرمِٹّی نہ پڑے یا (گڑھے میں رکھ کر) اُس پرتَخْتہ