رِسالت ، مُجَدِّدِ دین ومِلَّت، حامیِ سنّت ، ماحِیِ بدعت، عالمِ شریعت ، پیرِ طریقت،امامِ عشق و محبت ،باعثِ خیر وبرکت، حضرت علامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃُ الرَّحمٰن کا شُہرۂ آفاق ترجَمۂ قراٰن ’’کَنزُالِایمان‘‘ مع تفسیر ’’خَزَائِنُ العِرفَان ‘‘(از حضرت علامہ مولاناسیِّد نعیمُ الدین مراد آبادی علیہ رحمۃ اللہ الھادی ) حاصِل کیجئے {۳} روزانہ قراٰن پاک کی کم از کم 3آیا ت (مع ترجمہ و تفسیر ) کی تلاوت کے مَدَنی انعام ۱؎پر عمل کیجئے ،ان شاء اللّٰہعَزَّوَجَلَّ اس کی برکتیں آپ خود ہی دیکھ لیں گے{۴}دعوتِ اسلامی کے تنظیمی انداز کے مطابِق ہر مسجد کو ایک ذیلی حلقہ قرار دیا گیا ہے۔تمام ذیلی حلقوں میں روزانہ نمازِ فجر کے بعد اجتماعی طور پر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎ :صحیح اسلامی زندگی گزارنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اسلامی بھائیوں کیلئے 72اور اسلامی بہنوں کیلئے 63مدنی انعامات بصورتِ سُوالات دیئے گئے ہیں کئی خوش نصیب روزانہ ’’ فکرِ مدینہ ‘‘ کر کے حسبِ توفیق جوابات کی خانہ پُری کرتے اور ہر مدنی ماہ کی 10تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کرواتے ہیں ۔ مکمل طریقہ جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ سے ’’ مدنی انعامات ‘‘ نامی رسالہ حاصل کیجئے۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net پر مکتبۃ المدینہ کے تقریباً سبھی رسائل دیکھے اوران کے پرنٹ نکالے جا سکتے ہیں ۔