Brailvi Books

تلاوت کی فضیلت
32 - 49
آپ کو دعاؤں سے نواز تے ہوئے آئندہ احتیا ط کی نیّت کا اظہار کریگا۔
محفوظ خدا رکھنا سدا بے اَدَبوں سے
اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے ادَبی ہو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
’’قراٰن‘‘کے چار حُرُوف کی نسبت سے  ترجَمۂ قراٰن کے4 مَدَنی پھول 
{۱}بِغیر تفسیر صرف ترجمۂ قراٰن نہ پڑھا جائے میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مبارَک فتوے کے ایک جُز(یعنی حصّے) کا خلاصہ ہے:بغیر علمِ کثیر کے صرف ترجمۂ قُراٰن پڑھ کر سمجھ لینا ممکن نہیں ، بلکہ اس میں نفع کے مقابلے میں نقصان زیا دہ ہے۔ ترجَمہ پڑھنا ہے تو کسی عالِم ماہر کامل سنّی دیندار سے پڑھے۔  (فتاوٰی رضویہ مُحَرَّجہ   ج۲۳ ص ۳۸۲ مُلَخَّصاً) {۲}قراٰن پاک کو سمجھنے کے لئے میرے آقا اعلیٰ حضرت،ولیٔ نعمت،اِمامِ اہلسنّت، عظیم البرکت، عظیم المرتبت، پروانۂ شمعِ